ملت پارک پولیس کا چھاپہ ، 3بکئے گرفتار، رقم ا ور قیمتی سامان برآمد

ملت پارک پولیس کا چھاپہ ، 3بکئے گرفتار، رقم ا ور قیمتی سامان برآمد


لاہور(کر ائم سیل)ملت پارک پولیس نے انڈیا اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 میچ پر جواء کروانے والے 3بک میکر گرفتار کر کے ان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق احمد نے ٹی 20میچوں پر جواء کروانے والے بک میکروں کی گرفتاری کے لیے سخت احکامات جاری کر رکھے ہیں جس کے تحت پولیس کی سپیشل ٹیمیں ان افراد کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن توصیف حیدر نے ایس پی او سمن آباد شائستہ ندیم کی سربراہی میں ایس ایچ او ملت پارک غلام باری اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے خفیہ اطلاعات پرگلی نمبر42، مکان نمبر156/7 ملت پارک میں ریڈ کر کے انڈیا اور سری لنکا کےT-20میچ پر جواء کروانے والے 3بک میکرز محمد نعیم عرف نعیمی، ندیم اور صغیر کو گرفتار کر کے ان سے میچ پر لگے ہوئے ایک لاکھ69ہزار روپے، TVسیٹ، 20وائرلیس سیٹ، میجک باکس، 9موبائل فونز اور 5رجسٹر قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر