میا نمار میں مسلمانوں کے قاتل بدھوں کو اسلام دشمنوں کی سر پرستی حاصل ہے حافظ سعید

میا نمار میں مسلمانوں کے قاتل بدھوں کو اسلام دشمنوں کی سر پرستی حاصل ہے حافظ ...

             لاہور(اے این این) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ میانمار میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والے بدھ دہشت گردوں کو اسلام دشمن قوتوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ مظلوم مسلمانوں پر مظالم پرعالمی اداروں کا طرز عمل منافقانہ ہے ،انسانی حقوق کے نام نہادبین الاقوامی اداروں کو میانمار میں بے گناہ مسلمانوں کا بہتا ہواخون نظرکیوں نہیں آتا؟ مسلم حکمران متحد ہو کر مسلمانوں کو بدھوﺅں کے مظالم سے نجات دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔ جماعة الدعوة احیائے نظریہ پاکستا ن تحریک کے ذریعہ ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے گی ۔نظریہ پاکستان کی تحریک کو بستی بستی قریہ قریہ پہنچائیں گے۔پاکستان کلمہ کے نام پر بنا تھا موجودہ حالات میں بھی قوم کو کلمہ کے نام پر متحد کیا جا سکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔نشست سے جماعة الدعوة لاہور کے امیر مولانا ابوالہاشم،مولانا ادریس فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔تربیتی نشست میں لاہور کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں جماعة الدعوة کے کارکنان نے شرکت کی۔پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ میانمار میں 65سالوں سے مسلمانوں کو انکے مذہب کی بناءپر مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ‘جس میں کبھی کمی نہیں آئی ‘نوے کی دہائی میں مسلمانوں نے اراکان کی آزادی کےلئے جدوجہد شروع کی تھی جس کو پہلے دبا دیا گیا اور اب اس کا بدلہ میانمار میں بسنے والے تمام مسلمانوں سے لیا جا رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر