حکومت کی مثبت کاوشوں کو سراہنا چاہیے،عوام
لاہور(انوسٹی گیشن سیل)روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں لاہور کے شہریوں نے مذاکرات کو تسلی بخش قرار دے دیا ۔محسن نوید اور مجاہد خان نے کہاکہ حکومت نے جہاں ملک میں مہنگائی بڑھائی ہے وہاں قوم کو امن کی خوشخبری بھی دینے کی بھر پور کوششیں کر رہی ہے حکومت کی مثبت کاوشوں کو سراہنا چاہیے جبکہ حکومت پاکستان کو بھی تمام قدم سوچ سمجھ کر اٹھانے چاہیں۔خلیل عباس ،واصف خان اور عبدالواحد نے کہاکہ نہ تو ملک میں بم دھماکے ہو رہے ہیں اور نہ ہی ڈرون حملے جس سے واضح ہو گیا کہ مذاکرات کیلئے حکومتی کاوشیں تسلی بخش ہیں۔قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے اور حکومت طالبان کی تحویل میں قیدیوں کو بھی رہا کرائے۔غیر ملکی دشمنوں سے محتاط رہنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔