باپ کے ہاتھوں قتل ہو نے والی دو بچوں کی ماں سپرد خاک

باپ کے ہاتھوں قتل ہو نے والی دو بچوں کی ماں سپرد خاک

لاہور(کر ائم سےل)تھانہ کاہنہ کی حدود میںبدچلنی کے شبہ پر باپ کے ہاتھوں قتل ہو نے والی دو بچوں کی ماںکوسپرد خاک کر دےا گےا ۔ تفصےلا ت کے مطا بق کاہنہ کے گاﺅں چیڈو پنڈ کی رہائشی دو بچوں کی ماں نسیم بی بی پر اس کے باپ کو گھر دیر سے آنے اور گاﺅں کے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ تعلقات کا شبہ تھا اور اس کو کئی بار گھر دیر سے آنے سے منع کیا تھا تاہم نسیم بی بی باز نہ آئی جس پرہفتہ کے روز رات گئے نسیم بی بی اس کے باپ فتح محمد اور بھائی کے درمیان سخت تلخ کلامی ہوئی تو باپ نے غصہ میں آکر اپنی بیٹی 27سالہ نسیم بی بی کو گولیاں مار دیں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ نسیم بی بی کی کچھ عرصہ قبل انہی باتوں پر اس کے خاوند سے علیحدگی کی اطلاعات بھی موجود ہیں اور لڑائی کی وجہ سے ہی وہ اپنے والد کے گھر آگئی تھی۔پولیس نے نسیم بی بی کے باپ فتح محمد اور بھائی کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مقتولہ کی لا ش آبا ئی گا ﺅں مےں سپرد خا ک کر دی گئی۔

مزید : علاقائی