لاہور، ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق ، تین زخمی ہو گئے
لاہور(کر ائم سیل)شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں تےن افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ گوجر پورہ کے علاقے جی ٹی روڈ پر ایک شخص پیدل سڑک عبور کر رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار کار نے اس کو کچل دیا اور فرار ہو گئی، راہگیروں نے دیکھ کر طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے مردہ خانے جمع کروا دی ہے۔ علاوہ ازیں بند روڈ پر موٹر سائےکل سوار 20سالہ مرحاب کو تےز رفتا ر ٹرک نے کچل ڈالاجبکہ ٹرےفک حادثہ مےں زخمی ہو نے والا سجاول جنا ح ہسپتال مےں دم توڑ گےا ۔ ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں ویگن نے پیدل سڑک عبور کرنے والے سلیم اورریاض کو ٹکر مار کر زخمی کر دیا جبکہ فیروز پور روڈ پر سائیکل سوار جاوید کو کار نے ٹکر مار کر زخمی کر دیا ۔تمام افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کر وا دیا گےاہے۔