متعدد ملزمان کے خلاف مقدمات درج
کامونکے (نمائندہ پاکستان+نامہ نگار) پولیس نے کھانے کے پیسے مانگنے پر خنجرکے وار کرکے ایک شخص کو زخمی کرنے اور بوگس چیک دینے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،بتایاگیاہے کہ ارسلان ولدمحمدیونس سکنہ کسوکی روڈ ریل بازار میں ناشتہ کی دوکان پر محمداسحاق کے پاس ملازم تھا کہ ملزم محمداکرم ولد محمد رفیق محلہ رضاآباد روز پیسے دیئے بغیر ناشتہ کرکے چلاجاتا تھا کہ گزشتہ روز ارسلان نے کھانے کے پیسے مانگے تو ملزم نے تیز دھار خنجر سے پیٹ میں وار کرکے محمدارسلان کو شدید زخمی کردیاجبکہ امجد حسین ولد محمدشفیع سکنہ مجوچک کو عبدالقیو م ولد نور محمد سکنہ لاھیدلے والہ چیمہ وزیر آباد نے ایک لاکھ روپے کا بوگس چیک دیا جس پر سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔