ساندہ پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کر لیا

ساندہ پولیس نے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)ساندہ پولیس نے گجرات سے بھاگ کر لو میرج کر نے والی خاتون کو اسکے خاوند سمیت گرفتار کر لیا۔ تھانے میں عاشق شوہر اور محبوبہ کے گھر والوں کی ہاتھا پائی شروع ہو گئی، پولیس نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ گجرات کی شمائلہ نے گھر سے بھاگ کر لاہور کے اکبر سے لو میرج کر لی تھی جبکہ لڑکی کے والدین نے مذکورہ شوہر کے خلاف تھانہ گجرات میں لڑکی اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ اطلاع ملنے پر لڑکی کے اہل خانہ متعلقہ پولیس کے ہمراہ لاہور آگئے اور تھانہ ساندہ پولیس کی مدد سے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کروا دیا۔تھانے میں شوہرا کبر اور اسکی بیوی کے گھر والوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئی جسے اہلکاروں نے مداخلت کے بعد رفع دفع کروا دیا۔ شمائلہ نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ میں بالغ ہوں اور مجھے اغواء نہیں کیا گیا، میں نے اپنی مرضی سے اکبر سے شادی کی ہے۔ مقامی پولیس کے مطابق مذکورہ شوہر کے خلاف گجرات تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج ہے،دونوں کو عدالت میں پیش کرنا لازم ہے۔

مزید :

علاقائی -