نوسربازوں نے نشہ آور اشیا کھلا کر ایک شخص کو ہلاک کر دیا

نوسربازوں نے نشہ آور اشیا کھلا کر ایک شخص کو ہلاک کر دیا

لاہور(کر ائم سیل) شہر میں مختلف جگہوں پر نوسربازوں نے نشہ آور اشیا کھلا کر ایک شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ تین افراد بیہوش ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ میں نوسربازوں نے مبینہ طور پر نشہ آور شے کھلا کر 70سالہ نامعلوم شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ باغبانپورہ کے علاقہ داروغہ والا چوک کے قریب نامعلوم شخص کو نیم بیہوشی کی حالت میں دیکھ کر راہگیروں نے طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی کی موت نشہ آور شے کھانے کے باعث ہوئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں جمع کروا دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی حلیے سے بھکاری معلوم ہوتا تھا اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث ہوئی ہے۔ دریں اثناء شفیق آباد کے علاقے میں سلیم ،شیرا کوٹ کے علاقہ میں قادر اور داتا دربار کے علاقے میں نامعلوم شخص کو نوسربازوں نے نشہ آور شے کھلا کر نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کر دیا تمام افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔

مزید : علاقائی