قصور ،پولیس نے ڈاکوﺅں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا

قصور ،پولیس نے ڈاکوﺅں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قصور( بیورورپورٹ) ڈی پی او قصور جواد قمر نے بتایا کہ قصور پولیس نے متعدد ڈاکوﺅں سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او قصور نے بتایا کہ شہر میں ہو نی وارداتوں کی روک تھام کیلئے پولیس نے نور محمد عرف نوری ،اور ندیم عرف دیمی ڈوگر وغیرہ کو گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او قصور نے بتا یا کہ ان گر فتار ہو نے والے ڈاکوﺅں نے سٹی قصور کے پٹواری محمد ارشد جمال کی اہلیہ اور بیٹے سے نقدی رقم،موبائل فون چھینا انہی ڈاکوﺅں نے اے سی یوٹی سے اس وقت نقدی اور موبائل چھین لیا تھا جب وہ ایک ہوٹل سے کھاناکھانے کے بعد واپس گھر جا رہے تھے انہوں نے بتایا کہ نوری ڈکیت گروپ نے ٹینریز ایریاءمیں ایک راہگیر رنگ الٰہی سے راڈو گھڑی،موبائل فون اور نقدی رقم بھی چھینی تھی۔

مزید :

علاقائی -