گھریلو تنازع پر نندنے قینچیوں کے وار کرکے بھابی کو مار دیا

گھریلو تنازع پر نندنے قینچیوں کے وار کرکے بھابی کو مار دیا

                                     شیخوپورہ،شرقپورشریف(بیورورپورٹ،نامہ نگار)تھانہ شرقپور کے نواحی گاﺅں مدر میں گھریلوں تنازعہ پر قینچیوں کے پہ درپے وار کرکے نند نے اپنی تین بچوں کی بھابھی کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھانہ شرقپور پولیس نے نعش کوقبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرکے نعش کو پوسٹمارٹم ہاوس منتقل کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ زہریٰ بی بی کا اپنی بھابھی بشریٰ سے معمولی گھریلوں جھگڑا رہتا تھا جو طول پکڑ گیا جس پر نند زہریٰ بی بی نے قینچیوں کے پہ درپے وار کرکے اپنی بھابھی بشریٰ کو موت کے گھاٹ اتاردیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او حمید ورک جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوںنے نعش کو قبضہ میں لیکر ڈیڈ ہاوس منتقل کردیا ہے اے ایس آئی امداد شاہ کے مطابق مقتولہ بشریٰ بی بی کے خاوند نے تحریری رپورٹ پر ملزمہ زہریٰ بی بی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ورثاءکا کہنا ہے کہ ملزمہ زہنی طور پر پاگل ہے ،باوثوﺅق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ دو بچوں کی ماں ہے اور مقتولہ کا ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں دونوں کے بچوں کے درمیان معمولی لڑائی ہونے کی پاداش میں ملزمہ نے قتل کیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

مزید : علاقائی