پیسے مانگنے پر بد معاشوں نے ایک شخص کو زخمی کر دیا

پیسے مانگنے پر بد معاشوں نے ایک شخص کو زخمی کر دیا


سادہوکے(نامہ نگار)ناشتہ کے پیسے مانگنے پر بھوکے بدمعاش نے چھریوں کے وارکرکے ملازم کو شدید زخمی کردیا ،بتایاگیاہے کہ کسوکی روڈ کے رہائشی رفیق کا بھتیجا ارسلان قریبی ناشتہ کی دکان پر ملازمت کرتا ہے جس سے ملزم اکرم کگی ساکن کسوکی روڈ ناشتہ کرکے بغیر پیسے دئیے واپس جانے لگا تو اس نے دھمکیاں دینا شروع کردیں ،گزشتہ روز وہ دوبارہ ناشتہ کرنے کے لئے آیا جس سے ارسلان نے ناشتہ کے پیسے مانگے تو ملزم طیش میں آگیا اور چھری پکڑ کر اس کے پیٹ میں مار کر پیٹ پھاڑ دیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہوگئی جس کو ہسپتال منتقل کرکے سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

مزید : علاقائی