سرکل کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے ندا عمر چٹھہ
لاہور(انٹرویو ملک خیام رفیق)اے ایس پی گا رڈن ٹاؤن سر کل ندا عمر چٹھ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے جر ائم پیشہ افراد کا قبر کی دیواروں تک پیچھا کر تی رہوں گی ،ان کاکہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے زیادہ جرائم والے علاقوں پر تو جہ دی جا تی ہے اور جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہو تی ہے جس طرح رواں سال بھر پور کوششوں کے بعد 10ڈکیت گینگز کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد گئی،سرکل میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور پیٹرولنگ پر مامور اہلکاروں کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی چیک کی جاتی ہے،اچھی کارکردگی پر انعامات اور غفلت پر سزا سنائی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے روز نامہ’’ پاکستان ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کل 483اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں جن میں سے 100ملزمان سنگین نوعیت کے ہیں جبکہ 383عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے گئے۔شہر میں 10ڈکیت گینگ پکڑے ہیں جن میں 50ملزمان گرفتار کئے اور لاکھوں روپے نقدی بر آمد کی۔رواں سال میں بھاری مقدار میں اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ۔اے ایس پی گارڈن ٹاؤن نے بتایا کہ روزانہ کی بنیاد پر تھانوں کی کارکردگی اور پیٹرولنگ پر مامور اہلکاروں کی کارکردگی چیک کی جاتی ہے ۔بہتر کارکردگی پر اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جبکہ غفلت بتنے والوں کو سخت سزائیں سنائی جاتی ہیں ۔گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے بھر پور محنت کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گارڈن ٹاؤن سرکل میں کرائم پر کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیاہے اور ڈویژن کو جرائم سے پاک کرنے کی کوشش جا ری ہے ۔عا د ی جر ائم پیشہ افراد کی جیل سے رہا ہو نے کے بعد بھی نگرانی کی جا تی ہے اور مطلوب افراد کو پکڑ لیا جا تا ہے ۔ڈی آئی جی کے حکم پر مو ٹر سائیکلوں سوار جر ائم پیشہ افراد کو گرفتا ر کر نے کے لئے نا کے لگا ئے گئے ہیں اور روز نہ درجنوں جر ائم پیشہ افراد کو گر فتار کیا جا رہا ہے ۔