ایک سال تک سمندر میں بھٹکنے کے بعد مچھیراساحل پر پہنچ گیا

ایک سال تک سمندر میں بھٹکنے کے بعد مچھیراساحل پر پہنچ گیا
  • ایک سال تک سمندر میں بھٹکنے کے بعد مچھیراساحل پر پہنچ گیا
  • ایک سال تک سمندر میں بھٹکنے کے بعد مچھیراساحل پر پہنچ گیا

سان سلواڈور (مانیٹرنگ ڈیسک) سلواڈور سے تعلق رکھنے والا مچھیرا 13 مہینوں تک بحر الکاہل میں بھٹکنے کے بعد اپنی زندگی بچانے میں کامیاب رہااور ساحل پر پہنچ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ الویرا نگا نامی شخص دسمبر 2012ءکو مارشل آئی لینڈ کے قریب لاپتہ ہوگیا تھا تاہم جنوری 2014ءمیں ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ 13 مہینوں تک وہ سمندر میں بھٹکتا رہا، اس دوران وہ مچھلی اور بارش کے پانی کے علاوہ کیچوﺅں کا خون پی کر اپنی زندگی بچاتا رہا جبکہ ساتھی جوان دم توڑ گیاتھا۔

مزید : بین الاقوامی