چین کے سفارتی اہلکار نے خودکشی کرلی

چین کے سفارتی اہلکار نے خودکشی کرلی
چین کے سفارتی اہلکار نے خودکشی کرلی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارلحکومت میں چین کے سفارتخانے میں تعینات چینی اہلکارپھندے سے جھول گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چینی سفارتخانے میں تعینات ہویاچن کارپینٹر تھا اور اُس کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی جسے پوسٹمارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔پولیس نے رپٹ درج کرکے چینی سفارتی اہلکار کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے پمز ہسپتال منتقل کردی ۔

مزید : اسلام آباد