مس انڈیا کا تاج ’کوئل رانا‘ کے سر سج گیا

مس انڈیا کا تاج ’کوئل رانا‘ کے سر سج گیا
  • مس انڈیا کا تاج ’کوئل رانا‘ کے سر سج گیا
  • مس انڈیا کا تاج ’کوئل رانا‘ کے سر سج گیا
  • مس انڈیا کا تاج ’کوئل رانا‘ کے سر سج گیا

ممبئی (خصوصی رپورٹ)مس انڈیا 2014کا تاج بھارت کی سب سے خوبصورت دوشیزہ کوئل رانا کے سر سج گیا۔ ممبئی میں لگنے والے حسینوں کے میلے میں 24 حسینائیں فائنل میں پہنچیں ،اور تاج سجا نئی دہلی کی 21 سالہ کوئل رانا کے سر۔ممبئی کی 19 سالہ ملہوترا جھٹلےکافرسٹ رنراپ اور 21 سالہ سلوا دا نکولا گےل سیکنڈ رنر اپ کے طور پر سامنے آئیں۔ریڈ کارپٹ تقریب میں بالی وڈ سٹارز کی کہکشاں بھی سجی۔ 51ویں مس انڈیا2014 کے ججوں میں ابھے دیول ، سری لنکا کی ملکہ حسن جیکولین فرنینڈز، ادیتی راو، ملکہ اروڑا اور مشہور ڈیزائنز منیش ملہوترا شامل تھے۔سابق ملکہ حسن اور اپنے وقت کی مشہور اداکارہ زینت امان کی شرکت نے بھی تقریب کو یاد گار بنادیا۔

مزید : تفریح