کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی ، تین ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی ، تین ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی میں ایس آئی یو کی کارروائی ، تین ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد وارداتوں میں ملوث تین ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونیوالوں میں عارف ، نعمان اور شہزاد شامل ہیں جن کے قبضے سے تین پستول اور دوموٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزم مختلف مقامات پر ہونیوالی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں ۔

مزید : کراچی