بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش، تاروں سے ٹکرا کر تباہ

بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش، تاروں سے ٹکرا کر ...
بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش، تاروں سے ٹکرا کر تباہ

  

قلات ، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع قلات میں فرنٹیئرکانسٹیبلری کے کیمپ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کے دوران بجلی کی تاروں سے ٹکراکر پاک فوج کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ محفوظ رہا۔ ایس ایچ او قلات محمد یوسف نے بتایاکہ قلات شہر کے قریب ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا، ہیلی کاپٹر ہنگامی طورپر لینڈنگ کررہاتھاکہ بجلی کی تاروں سے ٹکراکر حادثے کا شکار ہوگیا ۔ ڈی پی او قلات نذیر کرد نے بتایاکہ ہیلی کاپٹر پاک فوج کا تھا اور پائلٹ محفوظ ہے ، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق  تکنیکی خرابی کی وجہ سے معمول کی پرواز پر موجود ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے ، پائلٹ محفوظ ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں