وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ ، طالبان کمانڈر سمیت چار کارکن مارے گئے ، علاقے میں کشیدگی

وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ ، طالبان کمانڈر سمیت چار کارکن مارے گئے ، علاقے ...
وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ ، طالبان کمانڈر سمیت چار کارکن مارے گئے ، علاقے میں کشیدگی

  

میرانشاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں گاڑی پر فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت چار افرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیاجس کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے ۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں گاڑی پر فائرنگ سے چار افرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونیوالوں میں طالبان کمانڈر کشید محسود بھی شامل ہے ۔ کشید محسود ٹی ٹی پی کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود گروپ کا اہم کمانڈر تھا۔ بتایاگیاہے کہ واقعہ خان سید عرف سنجنا اور ولی الرحمان گروپ کی آپس کی لڑائی کا نتیجہ ہے جس کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے اور شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔

مزید : وزیرستان /اہم خبریں