دھونی کی کپتانی میں ٹی 20ورلڈ مینز ٹیم کا اعلان
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے مینز ورلڈ ٹی 20ٹیم آف دی ایئرکااعلان کردیاہے جس کی کپتانی کرکٹ کے چودھری بھارت نے اپنے ہی کپتان مہندراسنگھ دھونی کے سپرد کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مینز ٹی 20ورلڈ ٹیم میں بھارت کے چار ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے دودوجبکہ سری لنکا ، آسٹریلیا اور ہالینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں تاہم کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیم میں شامل نہیں ۔ مہندراسنگھ دھونی کی کپتانی میں ورلڈ ٹیم میںروہت شرما، ویرات کوہلی ، ایشون ، لیستھ ملنگااور ڈیل سٹین شامل ہیں ۔