اپنے ادارے کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کریں گے:آرمی چیف راحیل شریف

اپنے ادارے کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کریں گے:آرمی چیف راحیل شریف
 اپنے ادارے کے وقار کا ہر حال میں تحفظ کریں گے:آرمی چیف راحیل شریف

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف  جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر ادارے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اپنے ادارے کے وقار کا بھی ہر حال میں تحفظ کرے گی۔اس وقت ملک اندرونی او ربیرونی مشکلات سے دوچار ہے۔جنرل راحیل شریف نے غازی بیس تربیلا میں سپیشل سروسز گروپ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  کہ ہماری ایس ایس جی دنیا کی بہترین سپیشل فورس ہے جسے ہر مشکل میں کام کرنا  آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس جی کے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں اور پاک فوج ایس ایس جی کی بہادری اور جنگی مہارت پر فخر کرتی ہے، پاک فوج نے قومی سلامتی اور تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کیا اور یہ فریضہ ہمیشہ سرانجام دیتے رہیں گے۔

مزید : قومی /Headlines