بکری اور دنبے کے ملاپ سے ’گیپ‘ پیدا ہوگیا

بکری اور دنبے کے ملاپ سے ’گیپ‘ پیدا ہوگیا
  • بکری اور دنبے کے ملاپ سے ’گیپ‘ پیدا ہوگیا
  • بکری اور دنبے کے ملاپ سے ’گیپ‘ پیدا ہوگیا

بلفاسٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) آئرلینڈ کے ایک مویشی فارم پر دنبے اور بکری کے ملاپ سے ایک ایسے جانور نے جنم لیاہے جس میں بکری اور بھیڑ کی نسل کی مشترکہ خصوصیات پائی جاتی ہیں ،نئے جانور کو ’گیپ‘ کا نام دیاگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دو ہفتے قبل کلڈیئرکاﺅنٹی میں پیڈی مرفی نامی شخص کے فارم ہاﺅس پر پیداہواتھا۔ فارم کے مالک نے بتایاکہ فارم کی ایک بکری کو پانچ ماہ قبل دنبوں سے ملاپ کرتے ہوئے دیکھاتھا، یہ فارم پر پیش آنیوالے انوکھا اور اکلوتاواقعہ ہے ۔ ’آئرش فارمرجرنل‘ نامی جریدے سے گفتگوکرتے ہوئے اُنہوں نے بتایاکہ گیپ بظاہر صحت مند اور تیزی سے نشوونماپارہاہے ، تمام ہم عمر میمنوں سے زیادہ تیرفتارہے ، اُسے پکڑنے کیلئے ناکہ لگانا پڑتاہے ۔اُنہوں نے بتایاکہ گیپ کے سرپر جلد ہی دو سینگ نکلناشروع ہوگئے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق السٹر فارمرز یونین کے ترجمان کاکہناتھاکہ بھیڑ اور بکرے کے ملاپ کی خبریں سننے کی ملتی ہیں لیکن پیدائش کا یہ پہلاواقعہ ہے ، عموماً ایسے ملاپ کے نتیجے میں بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں یا دوران حمل ہی ضائع ہوجاتے ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس