پنجاب بھر میں یکساں ڈرائیو نگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

پنجاب بھر میں یکساں ڈرائیو نگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
پنجاب بھر میں یکساں ڈرائیو نگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

  

لاہور ( نمائیندہ خصوصی ) عوام کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں ایک ہی طرز کا کمپیوٹر ائزڈ ڈرائیو نگ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا ڈیزائن و فیچر تمام اضلاع میں یکساں ہو گا،انٹرنیشنل معیارکے ڈرائیونگ لائسنس کی تیاری میں پنجاب انفارمشن ٹیکنالوجی بورڈ کا تعاون حاصل ہے اور پنجاب بھر کے اضلاع کا ڈرائیونگ سسٹم سنٹرلائزڈ ہو گا اور لائسنس ویرفیکیشن آن لائن ہو سکے گی۔اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے سی ٹی او لاہور سہیل چوہدری کو ذمہ داری سونپ دی ہے کہ وہ اس سلسلے میں تین ماہ کے اندر اندر منصوبہ مکمل کریں۔چیف ٹریفک آفیسر سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس سسٹم کو سنٹرلائزڈ کرنے کا کام جاری ہے اور بہت جلد پنجاب بھر میں ایک ہی طرز کے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔جن کا ڈیزائن فیچر ایک ہی طر ح کا ہوگا جس کی تیاری میں بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا تعاون حاصل ہے ۔تمام اضلاع کا کمپیوٹرائز نظام سنٹر لائز ہونے سے شہری اپنے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق بھی کرسکیں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں