خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عمران خان کیخلا ف تحریک استحقاق جمع

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عمران خان کیخلا ف تحریک استحقاق جمع
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں عمران خان کیخلا ف تحریک استحقاق جمع

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف خیبرپختونخواہ اسمبلی میں تحریک استحقا ق جمع کرادی گئی ہے ۔ پیپلزپارٹی شیرپاﺅ (قومی وطن پارٹی )کے رہنماءسکندر شیرپاﺅ ، سردار حسین اور دیگر کی طرف سے تحریک استحقاق اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ۔تحریک استحقاق میں موقف اپنایاگیاکہ عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے بیان سے اراکین کا استحقاق مجروح ہوا۔ یادرہے کہ فارورڈ بلاک کے معاملے پر عمران خان کاکہناتھاکہ وہ بلیک میل نہیں ہوں گے ، اسمبلی توڑکر دوبارہ الیکشن کا اعلان کردیں گے ۔

مزید : پشاور