ملتان میں بینک کے سامنے ڈکیتی ، نجی کمپنی کے ملازمین لاکھوں روپے سے محروم

ملتان میں بینک کے سامنے ڈکیتی ، نجی کمپنی کے ملازمین لاکھوں روپے سے محروم
ملتان میں بینک کے سامنے ڈکیتی ، نجی کمپنی کے ملازمین لاکھوں روپے سے محروم

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں جرائم کی شرح میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے ، تازہ واردات ملتان میں خانیوال روڈ پر پیش آئی جہاں نجی بینک سے رقم نکلوانے والے دوملازمین سے ڈاکو48لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ فائرنگ سے بینک کا سیکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوگیا۔ ٹی وی رپوٹ کے مطابق نجی کمپنی کے ملازمین خانیوال روڈ پر واقع بینک سے رقم نکلواکر باہر نکلے ہی تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دوافراد نے اُنہیں اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور مزاحمت پر فائرنگ سے سامنے موجود بینک کا گارڈ بھی زخمی ہوگیا۔ بتایاگیاہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ملزم رقم لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینک کو سیل کردیا اور شواہد اکھٹے کیے ۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نقاب پوش جبکہ دوسرے نے ہیلمنٹ پہن رکھی تھی ۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج سے ڈاکوﺅں کی شناخت اور گرفتاری کی کوشش کریں گے ۔

مزید : ملتان