اوباما کی ’سیلفی‘ نے سام سنگ کو مشکل میں ڈال دیا

اوباما کی ’سیلفی‘ نے سام سنگ کو مشکل میں ڈال دیا
اوباما کی ’سیلفی‘ نے سام سنگ کو مشکل میں ڈال دیا

  

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بیس بال کھلاڑی کی جانب سے صدر اوباما کے ساتھ لی جانیوالی ’سیلفی‘ نے سام سنگ کو مشکل میں ڈال دیا۔ یہ تصویر لی تو کھلاڑی ’ڈیوڈاورٹز ‘ کی جانب سے گئی تھی لیکن سام سنگ نے موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اِسے ٹوئیٹر پر اپنے پچاس لاکھ ’فالوورز‘ کو ٹوئیٹ کردیا   تاہم قانون کے مطابق امریکی صدر کی تصویر کو کسی کاروباری مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیاجاسکتا۔ وائیٹ ہاﺅس کے ترجمان کاکہناتھاکہ اُنہیں سام سنگ کے رویہ پر شدید اعتراض ہے ۔دوسری طرف یہ افواہیں بھی ہیں کہ سام سنگ نے کھلاڑی کو یہ تصویر کھینچنے کے لیے رقم اداکی لیکن ڈیوڈاورٹز  نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ اُس نے اوباما کو جرسی پکڑائی تو خیال آیاکہ تصویر بھی بنالوں  ۔تصویر کے معاملے پر وائیٹ ہاﺅس مقدمہ کرنے کے لیے اپنے وکلاءسے مشاورت کررہاہے اور خیال کیاجارہاہے کہ یہ ’سیلفی‘ مہنگی ترین ثابت ہوسکتی ہے ۔

مزید : بین الاقوامی