سوئس مقدمات میں سرکاری وکیل مخالف فریق سے مل گیا، فیس روک لی گئی

سوئس مقدمات میں سرکاری وکیل مخالف فریق سے مل گیا، فیس روک لی گئی
سوئس مقدمات میں سرکاری وکیل مخالف فریق سے مل گیا، فیس روک لی گئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پاکستان نے آصف علی زرداری کیخلاف سوئس مقدمات میں سوئٹزرلینڈ میں اپنے وکیل کی لاکھوں روپے کی فیس روک لی اور بتایاگیاہے کہ مذکورہ وکیل نے سوئس مقدمات کی بندش میں زرداری کی مدد کی تھی ۔ وزارت قانون و انصاف کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کیخلاف سوئس مقدمات میں پاکستانی حکومت کے وکیل جینڈنگ کی فیس روک لی گئی ہے اور سوئٹزرلینڈ میں سرکاری وکیل نے آصف زرداری کیخلاف مقدمات بند کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔دنیا نیوز کے مطابق کیس کی بندش کے حوالے سے وکیل نے ایک خفیہ خط بھی لکھا تھا جس کی وجہ سے پاکستان کے سرکاری وکیل کی پانچ لاکھ روپے سے زائد کی فیس روک لی گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد