خضدار میں ایف سی کا سرچ آپریشن ، 30شدت پسندمارے گئے ، 10اہلکار زخمی

خضدار میں ایف سی کا سرچ آپریشن ، 30شدت پسندمارے گئے ، 10اہلکار زخمی
خضدار میں ایف سی کا سرچ آپریشن ، 30شدت پسندمارے گئے ، 10اہلکار زخمی

  

خضدار،کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) خضدار کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں ایف سی کے 10اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ 30شدت پسندمارے گئے ، شدت پسندوں کی چھ گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔ ایف سی کے ترجمان نے بتایاکہ آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کی نگرانی میں پرود کے علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن کیا جس دوران حملہ آوروں نے جدید اسلحے، راکٹ لانچر اور دستی بموں سے حملہ کردیا ۔حملے میں 10 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے تاہم شدت پسندوں کے حملے کا ایف سی اہلکاروں نے بھرپور جواب دیا اور کارروائی کرکے 30 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے تاہم شناخت ظاہر نہیں کی گئی، آپریشن میں حملہ آوروں کی چھ گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں جبکہ آپریشن میں ایف سی کے سپیشل آپریشن ونگ اور قلات سکاو¿ٹس نے حصہ لیا۔

مزید : کوئٹہ