لندن میں ’ہتھوڑا گروپ‘ سرگرم

لندن میں ’ہتھوڑا گروپ‘ سرگرم
لندن میں ’ہتھوڑا گروپ‘ سرگرم

  

لندن (نیوزرپورٹ)آپ نے پاکستان میں سرگرم ’ہتھوڑاگروپ‘ کے بارے میں تو سن رکھاہوگا۔ ماضی میں یہ گروپ مختلف لوگوں پر حملہ آور ہو کر انہیں قتل کر دیتا تھا لیکن اسی سے ملتا جلتا گروپ اس وقت برطانوی شہر لندن میں بھی سرگرم ہو گیا ہے۔ برطانوی اخبارات کے مطابق اس گروپ نے کمبرلینڈ ہوٹل میں آدھی رات کوداخل ہو کر تین خواتین پر حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔ تین زخمی خواتین میں ایک کی حالت نازک بیان کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق خواتین متحدہ عرب امارات کی شہری ہیں اور ان کی عمریں 30اور 35سال کے درمیان ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی