پاکستانی نایاب جانور بھارت ’سمگل ‘ ہوگئے

پاکستانی نایاب جانور بھارت ’سمگل ‘ ہوگئے
 پاکستانی نایاب جانور بھارت ’سمگل ‘ ہوگئے

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نایاب جانور بھارت‘ سمگل ’کردیے گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے خصوصی نمائندے نے پاکستان آکر یہ جانور خریدے اور بھارت لے گئے جبکہ پنجاب میں جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے ۔ٹی وی کے مطابق یہ جانور 3800ڈالرز میں خریدے گئے ۔ بھارت ان جانوروں کی نسل کشی کرے گا اور خیال ہے کہ جس طرح اس نے پاکستانی باسمتی چاول اپنے نام رجسٹرڈ کرایا ہے ، ان جانوروں کی نسل کشی کے بعد بھی ایسا ہی کرے گا۔

مزید : قومی