’دھاندلی‘ کا پول اس ماہ کھلنے کو ہے

’دھاندلی‘ کا پول اس ماہ کھلنے کو ہے
’دھاندلی‘ کا پول اس ماہ کھلنے کو ہے

  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) توقع ہے کہ اس ماہ گزشتہ سال کے عام انتخابات کے حوالے سے بہت سی شکایات پر فیصلہ سنا دیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق اس وقت قر یباََ 50فیصد مقدمات آخری مراحل میں ہیں اور تواقع ہے کہ دو ہفتے کے اندر فیصلے سنا دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ 30 اپریل 2013ء کو الیکشن کمیشن کی جانب سے14ٹریبونل قائم کئے گئے تھے۔ ان میں سے پانچ پنجاب اور باقی تین صوبوں کے لئے تین تین ٹربیونل شامل ہیں۔ ان کی مدت اس برس 30اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔یہ ریٹائرڈ ججوں پر مشتمل تھے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے 120دنوں میں مقدمات نمٹانے کا حکم دیا گیاتھا۔ انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن کو  کُل 409 شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 220 کیسز نمٹا دئیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق مقدمات نمٹانے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی بِنا پر ہوئی۔ کئی حلقوں میں ووٹروں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرائی گئی اور یہ کام نادرا کی جانب سے سر انجام دیا گیا۔اگلے دو ہفتوں کے درمیان کئی اہم مقدمات کا فیصلہ سنایا جائے گا جن میں بہت سی اہم شخصیات کے حلقے بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے آنے والے دن بہت دلچسپ ثابت ہونے کی توقع ہے۔

مزید : سیاست