ظالم چور نے بچوں کو بھی نہ بخشا

ظالم چور نے بچوں کو بھی نہ بخشا
ظالم چور نے بچوں کو بھی نہ بخشا

  

لندن(خصوصی رپورٹ) پُرانے وقتوں میں کہاجاتا تھا کہ چوروں کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں لیکن جدید دور میں چوروں نے بھی اُصولوں کی پاسداری چھوڑ دی ہے۔ برطانیہ کے ایک ہسپتال میں چور بیمار بچوں کے کھلونے، سامان اور گیمز اُٹھا لے گیا۔حد تو یہ ہے کہ چور نے ویڈیو گیم اور کھلونوں  کے علاوہ نرسوں کے یونیفارم تک نہ چھوڑے اور اُٹھا کر چلتا بنا۔ گریٹ آرمڈ سٹریٹ ہسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ہزاروں لوگ آتے ہیں اور اِن حالات میں چوری آسان ہے تاہم اِنتظامیہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چور کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں اُمید ظاہر کی ہے کہ بہت جلد چور کا پتہ لگا لیں گے۔

مزید : تفریح