ساس پر ابلتا ہوا پانی ڈال کر قتل کر دیا

ساس پر ابلتا ہوا پانی ڈال کر قتل کر دیا
ساس پر ابلتا ہوا پانی ڈال کر قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)سا س بہو کے جھگڑے صرف مشرق میں نہیں ہوتے جبکہ مغربی ممالک میں بھی یہ عام ہیں۔تاہم ایک امریکی ساس اور بہوکاجھگڑا اس قد ر بڑھ گیا کہ بہونے ساس پر ابلتا ہواپانی ڈالادیا، پھر چھریاں ماریں اور منہ میں بلیچ ڈال کرموت کے گھاٹ اتاردیا۔ امریکی ریاست کو لوراڈو سے تعلق رکھنے والی الزبتھ دینے نے عدالت میں اس جرم کا اقرار بھی کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خاتون کی ساس بچے کے لیے میاں بیوی کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتاتھا،ہمسایوں کی جانب سے شور کی شکایت پر پولیس ان کے گھر پہنچی تو الز بتھ نے بچہ ان کی طرف پھینک کرفرار ہونے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی۔اب عدالت نے 20سالہ قید کی سز ا سنائی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -