بھارتی شہر جے پور میں مسافر طیارے کے کاک پٹ میں پائلٹوں کی لڑائی

بھارتی شہر جے پور میں مسافر طیارے کے کاک پٹ میں پائلٹوں کی لڑائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی شہر جے پور میں کاک پٹ میں پائلٹوں کی لڑائی کے بعد کپتانوں کی ذہنی صحت پر سوالیہ نشان لگ گیا ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مطابق جے پور ایئر پورٹ پر ایئر انڈیا کی پرواز کے کاک پٹ میں پائلٹ اور معاون پائلٹ میں ہاتھا پھائی ہوگئی جو کافی دیر تک چلتی رہی اس دوران معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان کو گالیاں بھی دیں۔ ایئر انڈیا کے مطابق مزکورہ تکرار معاون پائلٹ کی روانگی سے قبل معمول کی چند ریڈ نگز لینے کی ہدایت پر ہوئی جس پر معاون پائلٹ بھڑک اٹھا۔ واضح رہے کہ مزکورہ لڑائی نئی دہلی جانیوالی پرواز سے چند منٹ قبل ہوئی۔

مزید :

عالمی منظر -