قابض اسرائیلی حکام نے مسجد ابراہیمی میں مسلمانوں کا داخلہ بند کر دیا، سخت حفاظتی اقدامات

قابض اسرائیلی حکام نے مسجد ابراہیمی میں مسلمانوں کا داخلہ بند کر دیا، سخت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  •  الخلیل (این این آئی) قابض اسرائیلی حکام نے الخلیل میں واقع الحرم الابراہیمی الشریف میں مسلمان نمازیوں کا داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔الخلیل کے اوقاف ڈائریکٹوریٹ ذرائع کے مطابق قابض فورس نے مزعومہ یہودی عید کے باعث مسجد ابراہیمی کو مسلمان نمازیوں کیلئے بند کردیا ،اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی اہل علاقہ کو مسجد کے قریب آنے سے روکنے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے۔الحرم الابراہیمی کے ڈائریکٹر الشیخ منذر ابو الفیلات نے ایک بیان میں مسجد کو مسلمانوں کے لئے بند کرنے کے اقدام کو اللہ کے گھر پر جارحیت اور مسلمانوں کے مشاعر کے خلاف ہرزہ سرائی پر محمول کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -