چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول عبور کرلی

چین کی پیپلز لبریشن آرمی نے لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول عبور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (کے پی آئی) چین کی پیپلز لبریشن آرمی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول عبور کرکے بھارتی فوج کے آخری ہیس تک پہنچ گئی ۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی اور چینی افواج کا لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول کے ساتھ دو مرتبہ اسی علاقہ میں آمنا سامنا ہوا جہاں اپریل2013میں چینی افواج نے خیمے نصب کئے تھے ۔جانکار ذرائع نے بتایا کہ چینی افواج 20اور28مارچ کو دو مرتبہ لداخ کے شمال میں واقع برٹسی اور ڈپسانگ علاقوں تک پہنچے جہاں انہوں نے ظاہری طور سابقہ مقام تک پہنچنے کی کوشش کی جہاں بھارتی افواج کی آخری بیس قائم ہے ۔ذرائع نے کہا کہ چینی افواج نے بھارتی افواج کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی تاہم بھارتی فوجیوں نے بینر لہرا کر چینی افواج کو واپس جانے کیلئے کہا۔ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد بھارتی افواج مسلسل سرحد پر گشت کررہے ہیں ۔بھارت اور چین کے درمیان 4ہزار کلومیٹر طویل سرحد ہے ۔چین اروناچل پردیش میں90ہزار مربع کلو میٹر اور جموں وکشمیر میں38ہزار مربع کلو میٹر پر دعوی کرتا ہے۔جس علاقہ میں چینی فوج نے آج داخل ہونے کی کوشش کی تھی ،وہاں اپریل2013میں انہوں نے خیمے نصب کئے تھے اور تین ہفتوں کے مسلسل مذاکرات کے بعد چینی فوجی واپس چلے گئے تھے۔

مزید :

عالمی منظر -