کشمیر کی قدیم تاریخ اور ثقافت کو سمجھنے کیلئے کتابیں انمول اثاثہ

کشمیر کی قدیم تاریخ اور ثقافت کو سمجھنے کیلئے کتابیں انمول اثاثہ

 سری نگر (کے پی آئی)یموکریٹک فورم صدر پنڈت بھوشن بزاز نے کہا ہے کہ ان کے پاس کشمیر کی تاریخ ، جغرافیہ اور تہذیب و تمدن کے موضوعات پر مشتمل کتابوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے جو کشمیر کی قدیم تاریخ اور ثقافت کو سمجھنے کیلئے ایک ورثہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کے والد پنڈت پریم ناتھ بزاز نے ان کتابوں کو ایک قومی ثقافتی ورثہ جان کر اپنی ذاتی لائبریری میں محفوظ رکھا اور ان کی یہ خواہش تھی کہ اپنی زندگی کے دوران ہی اس لائبریری کو محکمہ آرکائیوز کی زینت بنایاجائے یا ایک ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایاجائے۔ پنڈت بھوشن بزاز نے کہاکہ افسوس اس امر کا ہے آج تک ریاستی سرکار نے اس سلسلہ میں کچھ بھی نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ان کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ اسے تاریخ کے طالب علموں کیلئے محفوظ رکھ سکے، اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاستی سرکار پریم ناتھ بزاز کی اس لائبریری کیلئے مناسب جگہ کا انتظام کرانے کے اقدامات کرے۔ فریڈم پارٹی کے جموں نائب صدر فوت محمد شفیع رنگریز کی خدمات ناقابل فراموش: شبیر شاہ سرینگر//ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے نائب صدر برائے صوبہ جموں محمد شفیع رنگریز کے انتقال پر پارٹی چیئرمین شبیر احمد شاہ نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ موصوف گزشتہ کئی روز سے لدھیانہ کے شفاخانے میں زیر علاج تھے۔ فریڈم پارٹی کے دفتر پر ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی جس میں موصوف کی تحریک آزادی کے لئے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قراردیتے ہوئے شاندار خراج عقیدت ادا کیا گیا اور ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے محمد شفیع رنگریز کو تحریک آزادی کا ایک مخلص وجانباز قائد قرار دیتے ہوئے کہا کہ موصوف نے اپنے عفوانِ شباب سے ہی خود کو تحریک آزادی کے لئے وقف کیا تھا اور اس سلسلے میں انھیں تعدیب و تعذیب کے مراحل سے بھی گزرنا پڑا۔شبیر شاہ نے کہاکہ محمد شفیع نے1960 سے ہی تحریک آزادی کے ساتھ اپنی وابستگی کی پاداش میں زندگی کا بیشتر حصہ جموں اور بیرون ریاست جیلوں میں گزارا لیکن صعوبت اور مشکلات کے ان مراحل سے گزرتے ہوئے ان کے پایہ استقلال میں جنبش نہ ہوئی اور خندہ پیشانی سے تکالیف و مصائب کا سامنا کیا۔مجلس میں جنرل سیکریٹری مولانامحمد عبداللہ طاری،محمد یسین عطائی،مولوی بشیر احمد ،محمد شفیع ،منظور احمد اور دیگر ذمہ داراں و کارکنان نے شرکت کی۔ تحریک حریت وفد کا لیڈن دورہ متاثرین میں امداد تقسیم کی سرینگر//تحریک حریت کا ایک اعلی سطحی وفد الطاف احمد شاہ کی قیادت میں لیڈن چاڈورہ گیا جہاں حالیہ دنوں زمین کھسکنے سے مکانات ڈھ گئے تھے اور دو مکانات جن میں 16افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ وفد نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ تعزیت وہمدردی کیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔اس موقعہ پر وفد نے متاثرین میں نقد وجنس کے بطور ریلیف تقسیم کیا۔ وفد میں صدرِ تحصیل چاڈورہ محمد مقبول گنائی، سیکریٹری ضلع بڈگام عبدالمجید راتھر، سید امتیاز حیدر اور رمیض راجہ بھی شامل تھے۔

مزید : عالمی منظر