چینی فوج نے گزشتہ ماہ لداخ میں دو سرحد کی خلاف ورزی کی‘بھارتی اخبار

چینی فوج نے گزشتہ ماہ لداخ میں دو سرحد کی خلاف ورزی کی‘بھارتی اخبار

 نئی دہلی (اے پی پی) چینی فوج نے گزشتہ ماہ کے دوران مشرقی لداخ میں دو مرتبہ بھارتی سرحد کی خلاف ورزی کی ۔ یہ بات بھارتی اخبار نے فوجی ذرائع کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں بتائی ۔ رپورٹ کے مطابق 20مارچ اور 28مارچ کو چینی فوج کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی اس علاقے میں دونوں ممالک کے درمیان متازعہ لائن آف ویکچوئل کنٹرول ہے ۔ رپورٹ کے مطابق سرحدی خلاف ورزی کے دونوں واقعات ان دنوں پیش آئے جب چین اور بھارت کے خصوصی مندوبین کے درمیان سرحدی تنازعات پر مذاکرات کا 18واں دور جاری تھا ۔ بھارتی فوجی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں واقعات میں چینی فوجی دستوں نے برتسی اور دیپسانگ کے علاقوں میں بھارتی فوج کی سرحدی چوکیوں تک پہنچنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ واضح رہے کہ کہ دیپسانگ کے علاقے میں اپریل مئی 2013ء میں بھی پیدا ہونے والی سرحدی کشیدگی 21دن تک جاری رہی تھی جس میں چینی فوج بھارتی علاقے میں 19کلو میٹر تک گھس آئی تھی۔

مزید : عالمی منظر