جدہ، پاکستانی قونصل میں اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایسٹر کی تقریب کا انعقاد
جدہ (این این آئی) جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں ایسٹر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی مسیح کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ پاکستانی قونصل خانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل آفتاب کھوکھر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے اور حکومت اس میں بہتری کیلئے کام کررہی ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی میں مسیحیوں کے کردار کی بھی تعریف کی