پہلی بار پورا بچن خاندان ایک ساتھ ریمپ پر نظر آئیگا

پہلی بار پورا بچن خاندان ایک ساتھ ریمپ پر نظر آئیگا
پہلی بار پورا بچن خاندان ایک ساتھ ریمپ پر نظر آئیگا

  

ممبئی ( نیٹ نیوز)شبانہ اعظمی کے مرحوم والد کی تقریب میں پورے کا پورا بچن خاندان اب ریمپ پر آکر کیٹ واک کرتا ہوا نظرآئے گا۔ویسے تو امیتابھ بچن بھی کیٹ واک کرچکے ہیں۔ وہیں ان کی بہو اور بیٹا بھی، لیکن اب پہلی بار پورا بچن خاندان ایک ساتھ ریمپ پر نظر آئے گا۔تقریب ہوگی شبانہ اعظمی کے والد کیفی اعظمی کی یاد میں ،جس میں امیتابھ بچن ، ایشوریا رائے ، جیا بچن ، ابھیکش بچن اور بگ بی کی بیٹی اور پوتی نواسی ریمپ پر آکر کیٹ واک کریں گے۔یہ تقریب بہت جلد ممبئی میں سجنے والی ہے جس کی تیاریوں کو آخری ٹچ دیا جارہا ہے۔

مزید : کلچر