دورہ بنگلہ دیش، پاکستانی ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کیلئے بڑا امتحان

دورہ بنگلہ دیش، پاکستانی ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کیلئے بڑا امتحان
دورہ بنگلہ دیش، پاکستانی ٹیم اور سلیکشن کمیٹی کیلئے بڑا امتحان

  

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آج لاہور میں شروع ہورہا ہے ورلڈ کپ کے بعد اب پاکستان کی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف اس کی سر زمین پر کھیلنے کے لئے جانا ہے اور قومی ٹیم کے لئے یہ دورہ کسی بڑے امتحان سے کم نہیں ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا نئی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب کردہ کھلاڑی دورہ بنگلہ دیش میں کرکٹ بورڈ اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب ہوتے ہیں کہ نہیں سلیکشن کمیٹی کے لئے بھی یہ دورہ پاکستان ایک بڑا چیلنج ہے پتہ چلے گا کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے بعد بڑے پیمانے پر جو تبدیلیاں کی ہیں اور نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے وہ کیسی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہیں بنگلہ دیش کی ٹیم بظاہر تو پاکستان کے لئے آسان حریف ہے لیکن بنگلہ دیش کو اسکی سر زمین پر شکست دینا کسی بھی ٹیم کے لئے آسان ہدف نہیں ہے اب تک جس ٹیم نے بھی بنگلہ دیشی سر زمین پر کھیلا ہے اس کو اس کے خلاف سخت مقابلہ کرنا پڑا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی پر امید ہے کہ انہوں نے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا ہے و ہ ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں کو اس سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ورلڈ کپ میں شریک کئی کھلاڑی اس ٹیم میں شامل نہیں ہیں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے یقینی طور پر یہ دورہ ایک بڑا امتحان اور ان کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بھی امتحان ہے اور یقینی طور پر وہ کوشش کریں گے کہ وہ اس دورہ میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں تاکہ ان کی ٹیم میں جگہ بن سکے جبکہ نئے کپتان اظہر علی کے لئے بھی یہ دورہ اہمیت کا حامل ہے اور ان کی بھی صلاحیتوں کا پتہ چلے گا ۔

مزید : کالم