ثناء کی بھاری معاوضے کے باجود اسٹیج ڈراموں میں اداکاری سے معذرت

ثناء کی بھاری معاوضے کے باجود اسٹیج ڈراموں میں اداکاری سے معذرت
ثناء کی بھاری معاوضے کے باجود اسٹیج ڈراموں میں اداکاری سے معذرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی )اداکارہ ثناء نے بھاری معاوضے کی آفر کے باجود اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے سے معذرت کرلی ۔ ذرائع کے مطابق ایک ڈرامہ پروڈیوسر نے اداکارہ ثناء کو اپنے اسٹیج ڈرامے کے 16دن کے سپیل کیلئے 25لاکھ روپے میں کاسٹ کرنے کی آفر کی تھی مگر اداکارہ نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ اسٹیج ڈرامہ میرے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتا اور نہ ہی مجھے اسٹیج ڈراموں میں کام کرنے کا شوق ہے ۔علاوہ ازیںآج بروز( منگل ) ثناء ایک کمپنی کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والے شو میں پرفارم کرینگی ۔
یادر ہے کہ ثناء نے حال ہی میں ہدایتکار ہ سنگیتا کی فلم ’’عشق پازیٹو‘‘ میں بھاری معاوضہ وصول کرکے اپنا آئٹم سونگ فلم بند کروایا ہے ۔

مزید :

کلچر -