رنویر سنگھ کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد واپس گھر لوٹ آئے

رنویر سنگھ کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد واپس گھر لوٹ آئے

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد واپس گھر لوٹ آئے۔ سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ ان کے کندھے کا کامیاب آپریشن ہوگیا ہے اور اب بحالی کا مرحلہ ہے انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بڑی تعداد میں ان کے مداح ہسپتال کے باہر اور سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے ساتھ رابطے میں تھے۔ انہوں نے مداحوں کی دعاؤں اور محبت سے وہ جلد صحت یاب ہو جائے گے۔ واضح رہے کہ رنویر سنگھ فلم باجی راؤ مستانی کے سیٹ پر کندھے کی انجری میں مبتلاء ہو گئے تھے۔

مزید : کلچر