گلوکار اسد امانت علی خان کی آٹھویں برسی کل منائی جائے گی

گلوکار اسد امانت علی خان کی آٹھویں برسی کل منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی ) نامور پٹیالہ گھرانے کے چشم چراغ گلوکار اسد امانت علی خان کی آٹھویں برسی کل ( بدھ ) منائی جائے گی ۔ اسد امانت علی خان 25ستمبر 1955ء کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اسد امانت علی خان، استاد امانت علی خان (مرحوم) کے صاحبزادے، استاد فتح علی، استاد حامد علی خان کے بھتیجے اورشفقت امانت علی خان کے بڑے بھائی تھے۔ انہیں موسیقی کا فن اپنے والد امانت علی خان سے ورثے میں ملا لیکن انہوں نے اپنی شناخت علیحدہ انداز میں منوائی۔ اسد امانت علی خان نے اپنی گائیگی کا آغاز 10سال کی عمر سے کیا اور ایف اے کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد موسیقی کو ہی پیشہ بنایا۔

مزید :

کلچر -