فلم ’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں ‘‘کی شوٹنگ آج ایورنیو سٹوڈیو میں ہوگی

فلم ’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں ‘‘کی شوٹنگ آج ایورنیو سٹوڈیو میں ہوگی

لاہور (این این آئی ) مدھو پروڈکشن کی فلم ’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں ‘‘کی شوٹنگ آجایورنیو سٹوڈیو میں ہوگی جس میں اداکارہ مدھو ،ندا چوہدری ،ببرک شاہ ،احمد بٹ ،بابر علی ،خاور بٹ سمیت فلم کی دیگر تمام کاسٹ شامل ہوگی ۔ فلم کا 70فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اورفلم کی باقی شوٹنگ کاکام بھی تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے ۔فلم کے مصنف واجد زبیری ،پروڈیوسر حافظ فاروق اور خالد حسن جبکہ ہدایت کار شاہد راناہیں ۔اس حوالے سے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار شاہد رانا کا کہنا ہے کہ یہ منفرد قسم کی فلم ہے جو فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنے گی۔

مزید : کلچر