ایران خطرناک ملک ہے مگر وہ امریکا سے نہیں لڑ سکتا:باراک اوباما

ایران خطرناک ملک ہے مگر وہ امریکا سے نہیں لڑ سکتا:باراک اوباما
ایران خطرناک ملک ہے مگر وہ امریکا سے نہیں لڑ سکتا:باراک اوباما

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ایران ایک مضبوط اور خطر ناک ملک ہے مگر وہ امریکا کا کسی صورت مقابلہ نہیں کر سکتا۔باراک اوباما نے واضح کیا کہ ایران ایک مضبوط حریف ہے مگر وہ ہم سے نہیں لڑ سکتا اس کے اتنے وسائل ہی نہیں ہیں کہ ہمارا مقابلہ کر سکے کیو نکہ ہمارا دفاعی بجٹ 600ارب ڈالر جبکہ ایران کا دفاعی بجٹ 30ارب ڈالر ہے۔جو ہری معاہدے پر بات کرتے ہوئے صدر باراک اوباما نے کہا کہ اگر جوہری معاہدے سے کامیابی نہ ملی تو ہمارے پاس ایران کو روکنے کے دوسرے آپشنز بھی موجود ہیں ۔یا د رہے کہ اس وقت ایران اور مغربی طاقتوں کے درمیان سوئزلینڈ میں جوہری معاہدے پر مذاکرات جاری ہیں جس کے بعد ایران سے آہستہ آہستہ عالمی پابندیاں ہٹا لی جائیں گی۔

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کو اہم ترین حق مل گیا

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں