فلم کی ریلیز ہونے تک معاوضہ نہیں لیتا،عامر خان

فلم کی ریلیز ہونے تک معاوضہ نہیں لیتا،عامر خان
فلم کی ریلیز ہونے تک معاوضہ نہیں لیتا،عامر خان

  

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ کسی فلم کا معاوضہ اس فلم کی ریلیز ہونے تک نہیں لیتے۔ وہ فلم کی کامیابی کے بعد پروڈیوسر سے اپنے حصے کے پیسے بطور معاوضہ لے لیتے ہیں اور اگر فلم ناکام ہو جائے تو وہ ایک پائی بھی چارج نہیں کرتے۔ اس بات کا اظہا رعامر خان نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا جو انہوں نے ایک بھارتی روزنامے کو دیا ہے۔ عامر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ فلم کا فلم کی تکمیل اور ریلیز تک معاوضہ نہ لینے کی وجہ سے کسی قسم کے دباؤ سے مکمل آزاد ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم کا انتخاب صرف اور صرف اچھا سکرپٹ دیکھ کر کرتے ہیں ان کو اس بات کا کوئی غم نہیں ہوتا کہ آیا یہ فلم کتنے کروڑ کا بزنس کرے گی اور وہ اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرتے ہوئے خوب محنت کرتے ہیں اگر وہ پیسہ یا بزنس دیکھ کر فلم کا انتخاب کریں تو ان کا انتخاب محدود ہو جائے گا جو وہ نہیں چاہتے ہیں ۔ عامر نے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ میں لوگ ان کو ایک اور نئے روپ میں دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ میں وہی کردار ادا کرتا ہوں جن کو کرکے مجھے خوشی ہو دوسروں کے پیسوں پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آزما کروہ مطمئن نہیں ہوتے ۔ عامر نے مزید کہا کہ وہ ایک قسم کا سٹریٹ پرفارمر ہے جس کو پرفارمنس کے آخر میں جتنی داد ملتی ہے وہ ہی اس کی کامیابی ہوتی ہے

اداکار نے کہا کہ وہ فلم کی باکس آفس پر ہونے والی کمائی سے حصہ معاوضے کی شکل میں لے لیتے ہیں ۔

مزید : کلچر