قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے حتمی شیڈول کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کے حتمی شیڈول کا اعلان

 لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا حتمی شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں 2 ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ سیریز کا آغاز17 اپریل کو ایک روزہ میچ سے ہوگا ، دوسرا ون ڈے 19 اور تیسرا 22 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 28 اپریل کو کھلنا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 6 مئی کو میر پور میں کھیلے گی۔ سیریز کا واحد ٹی 20 میچ 24 اپریل کو ہوگا۔ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں لگ رہا ہے جس میں کھلاڑی ہیڈ کوچ وقار یونس کے زیر نگرانی ٹریننگ کریں گے اور کھلاڑیوں کو کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے 13 اپریل کو ڈھاکہ پہنچے گی یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک سیکورٹی وفد نے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا جہاں پر انہوں نے پاکستانی ٹیم کودی جانے والی سیکورٹی کا جائزہ لیا تھااور تسلی ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو بنگلہ دیش کے دورہ پر جانے کی منظوری دی ہے جس کے لئے اب حتمی شیڈول جاری کیا گیا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی