سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کی سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید

سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین کی سلیکشن کمیٹی پر شدید تنقید

 کراچی( آن لائن ) سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے دورہ بنگلہ دیش کے لیے ٹیم کے انتخاب کے دوران بعض چیزوں کو نظر انداز کرنے پر نئی سلیکشن کمیٹی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سابق فاسٹ باؤلر نے مطالبہ کیا کہ ہارون رشید کی سربراہی میں قائم نئی سلیکشن کمیٹی دورہ بنگلہ دیش کے لیے اعلان کی گئی ٹیم میں بعض کھلاڑیوں کی شمولیت کی وجہ بتائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں جلال الدین کا کہنا تھا کہ ' جہاں تک میں جاننا ہوں تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ اسکواڈ کے اعلان نے سلیکشن کمیٹی کی صلاحیتوں کا پردا چاک کر دیا ہے۔ پاکستانی کرکٹ اور کارکردگی میں کوئی بہتر تبدیلی نہیں آئے گی۔سابق کرکٹر نے اسپن باؤلر سعید اجمل کی سلیکشن پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ 'کیاکمیٹی نے اس بات کا تعین کیا کہ اجمل کے باؤلنگ ایکشن تبدیل ہونے کے بعد ان کی بین الاقوامی سطح پر باؤلنگ پہلے کی طرح کارآمد ثابت ہوگی؟ اگر وہ کارکردگی نہ دکھا سکے تواس غلط فیصلے کا کون ذمہ دار ہوگا'۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی