بڑی بجٹ والی فلم کا دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے،فلمساز سری رام
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلمساز سری رام نے کہا ہے کہ چھوٹے بجٹ فلم کی نسبت بڑی بجٹ والی فلم کا پریشر بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بڑے بجٹ والی فلم میں بڑے ستارے بھی ہوتے ہیں اور اس بات کا پریشر زیادہ ہوتا ہے کہ رقم کسی طرح لوٹائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سٹارز فلم کو کامیاب بننے میں کئی حوالوں سے مدد کرتے ہیں فلمساز نے کہا کہ چھوٹے بجٹ والی فلم میں اتنا دباؤ نہیں ہوتا اور چھوٹے سٹارز بھی فلم میں اہم ثابت ہوتے ہیں۔