امریکی یونیورسٹی اداکار میتھیو میک کو خطاب کا بھاری معاوضہ ادا کریگی

امریکی یونیورسٹی اداکار میتھیو میک کو خطاب کا بھاری معاوضہ ادا کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاس اینجلس( نیٹ نیوز) امریکا کی معروف یونیورسٹی آف ہوسٹن اداکار میتھیو میک کو ناؤگی کو یونیورسٹی میں خطاب کرنے کے لئے 135,000 ڈالر معاوضہ ادا کرے گی۔ اکیڈمی ایوارڈ یافتہ میتھیو میک ناؤگی لنکنز کارز کے ترجمان بھی ہیں کہ ترجمان کے مطابق وہ مئی میں یونیورسٹی آف ہوسٹن میں طلباء سے خطاب کریں گے۔ میک کو ناؤگی یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن سے گریجویٹ ہیں ۔ امریکی جعامات مشہور شخصیات کو یونیورسٹیز میں خطاب کے عوض یا تو اعزازی ڈگری دیتی ہے یا پھر 5 ہزار سے 50 ہزار ڈالر معاوضہ دیا جاتا ہے۔ میتھیو میک کو ناؤگی پہلے ہیں جن کو ایک خطاب کے لئے اس قدر معاوضہ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے گو کہ وہ خود امریکا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہوتے ہیں ۔

مزید :

کلچر -